کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ سی ڈویژن 2019 کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتہ کو 3 میچز کھیلے گئے

ہفتہ 7 ستمبر 2019 22:30

کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ سی ڈویژن 2019 کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتہ کو 3 میچز کھیلے گئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) کوئٹہ ڈسٹرکٹ لیگ فٹ بال چیمپئن شپ سی ڈویژن 2019 کے سلسلے میں یارمحمد خان بڑیچ ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں بروز جمعہ اور ہفتہ کو 3 میچز کھیلے گئے پہلا میچ ینگ شیخ ماندہ فٹبال کلب بمقابلہ شہید وقاص جان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا اس طرح یہ میچ شہید وقاص جان فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ غنی محمڈن فٹبال کلب بمقابلہ افغان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ غنی محمڈن فٹبال کلب نے صفر کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا بروز ہفتہ کو ایک میچ غازی سپورٹس فٹبال کلب بمقابلہ عطاء اللہ شہید فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ غازی سپورٹس فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خاص بلوچ فٹبال کلب سینئر کھلاڑی حاجی بیگ محمد تھے کوآرڈینیٹر سلطان عزیز بڑیچ نے مہمان خاص کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا اور کمیٹی ممبران نے مہمان خاص کا شکریہ ادا کیا میچ کے ریفری ملا شریف، محمد عمر، خلیل احمد، محمد انور، بشیر احمد، غلام محمد، عبداللہ جبکہ ریفری انسپکٹر ارباب کاسی اور میچ کمشنر حبیب شاہ تھے۔

وقت اشاعت : 07/09/2019 - 22:30:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :