سافٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز 25ستمبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس منعقد ہونگے

اتوار 8 ستمبر 2019 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں 26اکتوبر سے منعقدہ 33ویں قومی گیمز کی بھر پور تیاریوں کے سلسلے میں خیبر پختونخواسافٹ بال ٹیم کیلئے ٹرائلز 25ستمبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواسافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد خان کے مطابق صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی ہدایت پر دیگر صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزکی طرح صوبائی سافٹ بال ٹیم کی سلیکشن کیلئے مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز25ستمبر کو صبح10بجے ہونگے۔انکاکہناتھاکہ ٹرائلز میں صوبے کے تمام اضلاع کیساتھ ساتھ ضم شدہ قبائلی علاقہ جات کے مرد خواتین کھلاڑیوں کو بھی شرکت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وقت اشاعت : 08/09/2019 - 15:30:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :