33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

شرکت کے خواہشمند کھلاڑی29ستمبر کو ککری گرائونڈ کراچی میں رپورٹ کریں‘عبدالرزاق بلوچ

منگل 17 ستمبر 2019 16:38

33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کے لئے ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے عبدالرزاق بلوچ کا کہنا ہے کہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹرائلز کا انعقاد29ستمبر بروز اتوار علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ میں ہوگا ٹرائلز میں کراچی سے دو ٹیمیں جبکہ حیدر آباد‘میرپور خاص‘شہید بے نظیر آباد‘ لاڑکانہ اور سکھر سے ایک ائک ٹیم شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

بوائز باکسنگ ٹرائلز میں49کے جی‘52کے جی‘56کے جی‘60کے جی‘64کے جی‘69کے جی‘75کے جی‘81کے جی‘91کے جی اور 91پلس وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ خواتین ٹرائلز میں51کے جی اور57کے جی وزن کی خواتین شرکت کریں گی‘ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق کھلاڑیوں کے وزن اور ڈراز بروز اتوار29ستمبر مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گرائونڈ لیاری میں سہ پہر تین جے ہونگے۔ شرکت کے خواہشمند کھلاڑی مقررہ تاریخ اور وقت پر سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ کو رپورٹ کریں۔
وقت اشاعت : 17/09/2019 - 16:38:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :