خیبر پختونخواریجن انٹر یونیورسٹی ریڈبُل کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا

ایونٹ میں 8یونیورسٹیاں حصہ لے رہی ہیں،ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان نے کیا

بدھ 18 ستمبر 2019 15:55

پشاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) خیبر پختونخواریجن انٹر یونیورسٹی ریڈبول کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا،اس ایونٹ میں 8مختلف یونیورسٹیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان تھے،انکے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹرریاض کائل،عالمزیب خان بھی موجود تھے جنہوںنے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

ٹورنامنٹ کا پہلامیچ پشاور یونیورسٹی اور پیمز یونیورسٹی کی ٹیموںکے مابین کھیلاگیا،کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے اصغر علی خان نے کہاکہ انکی ایسوسی ایشن پشاورکرکٹ کی ترقی کیلئے بھر پور کام کررہی ہے جہاں پر کرکٹ کھیلی جارہی ہے وہاں کے کھلاڑیوںکو کسی نہ کسی طور پر سپورٹ کررہے ہیں،انکاکہناتھاکہ پشاور شہر میں پہلے سے موجودجمخانہ گرائونڈ اور ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کی ابتر صورتحال کے باعث کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع بہت کم مل رہے ہیں تاہم حوصلہ آفزاء بات یہ کہ پشاور کے مضافاتی علاقوں دلہ زاک روڈ،چارسدہ روڈ اور پھندوروڈ پر بعض افراد نے اپنی مددآپ کے تحت گرائونڈزبنارکھے ہیں جہاں پر کرکٹ کی سرگرمیاں جاری ہے،انہوںنے صوبائی حکومت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیاکہ جمخانہ گرائونڈ کو پشاور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کیاجائے تاکہ اس تاریخی اہمیت کے حامل گرائونڈکی حالت کو بہتر کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ریڈبول کمپنی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کرانے کیلئے جو اقدامات اٹھارہی ہے اور یونیورسٹیزکے مابین کرکٹ ٹوربنامنٹ منعقد کرایاہے اسکے بہتر نتائج سامنے آئینگے اور اس کاوش کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 15:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :