بھارت اور جنوبی افریقا اے کے مابین چار روزہ میچ ڈرا، بھارت نے سیریز 1-0 سے جیت لی

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:36

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقا کی اے کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا سیریز کا دوسرا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، پریانک پنچال نے سنچری سکور کی، جنوبی افریقن کپتان ایڈن مارکرم کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، پہلے میچ میں جیت کی بدولت بھارت نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میچ کے چوتھے اور آخری روز بھارت اے نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، پریانک پنچال نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 109 رنز بنائے، کرن نائر 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے قبل پروٹیز نے بھارت کی پہلی اننگز 417 رنز کے جواب میں 400 رنز بنائے تھے، ایڈن مارکرم کو 161 رنز کی اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت اے نے پہلے میچ میں جنوبی افریقا اے کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس طرح یہ سیریز بھارت نے 1-0 سے اپنے نام رہی۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 16:36:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :