محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے سب سے کم عمر بائولر بن گئے

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:55

محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے سب سے کم عمر بائولر بن گئے
لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم کے پیسر محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بائولربن گئے‘19 سالہ فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا، محمد حسنین نے اننگز کے 16 ویںاوور کی آخری گیند پر راجا پکسایا کو چلتے کیا اور اپنے اگلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

(جاری ہے)

نوجوان بائولر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ اس میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بائولر بھی قرار پائے‘محمد حسنین کاٹی ٹوئنٹی کیریئر کا یہ دوسرا میچ تھا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو رواں سال 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف کارڈف کے میدان پر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 05/10/2019 - 23:55:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :