ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کی شکست کو اچھا قرار دے دیا

ہار ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا پتہ چلا ہے بولنگ پر بہت کام ہونے والا ہے، جیت کے لیے تھوڑا انتظار کریں: سری لنکا سے میچ ہارنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا ردِعمل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 7 اکتوبر 2019 23:29

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کی شکست کو اچھا قرار دے دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07اکتوبر2019ء) سری لنکا سے میچ ہارنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ردِعمل سامنے آگیا ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کی شکست کو اچھا قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہ شکست کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی، ایسی ٹیم سے شکست ہونا جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں مایوس کن ہے۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی بالخصوص جب آپ ایسی ٹیم سے شکست کھا جائیں جس کے بیشتر میں کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہار ایک لحاظ سے اچھی بھی ہے کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا پتہ چلا ہے بولنگ پر بہت کام ہونے والا ہے، سری لنکن نا تجربہ کار ٹیم تھی پھر بھی اس نے بڑے زبردست طریقے سے فتوحات حاصل کیں جبکہ ہم بری طرح ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ جیت کے لیے تھوڑا انتظار کریں، ہمیں کم سے کم چھ میچ ونر تیار کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ کہتے تھے بی ٹیم کھیلاو آج کی شکست سے ان لوگوں کو بھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کسی ٹیم کو لائٹ نہیں لینا چاہیے۔

مصباح الحق نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرنے کی ضرورت ہے یہی ٹیم پاکستان کو جتوائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ بی ٹیم آئی ہے، سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان اے، بی اور سی نہیں ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر کی ٹیم ہے اور سری لنکا کی پوزیشن آٹھویں ہے۔ قومی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے شائقین کو مایوس کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 23:29:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :