سعدی عباس پریمیئر کراٹے لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے

منگل 15 اکتوبر 2019 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان کے مایہ ناز کراٹے کے کھلاڑی سعدی عباس نیشنل گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز میں حصہ لینے کے باعث آئندہ ماہ میڈرڈ میں ہونے والے پہلی پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سعدی عباس 33 ویں نیشنل گیمز جو کہ رواں ماہ خیبر پختونخوا میں کھیلی جائے گی، میں شرکت کے لئے 26 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

اس کے بعد 23 ویں ایشین گیمز جو کہ کھٹمنڈو میں دسمبر میں کھیلی جائے گی، میں شرکت کریں گے۔ محمد جہانگیر نے بتایا کہ امید ہے کہ سعدی عباس میگا ایونٹ میں طلائی تمغے حاصل کریں گے۔ 2020ء ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ مقابلوں کے حوالے سے جہانگیر نے کہا کہ وہ کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنی رینکنگ بہتر کر کے مئی میں پیرس میں منعقد ہونے والے فائنل اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 15:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :