نیوزی لینڈ کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی،سید سلطان شاہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:58

نیوزی لینڈ کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی،سید سلطان شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) نیوزی لینڈ کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، اس حوالے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی بلائنڈ کرکٹ کونسلوں کے حکام کے مابین بات چیت جاری ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ پی بی سی سی نے نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پاکستان بلانے کیلئے انتظامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بلانے کے حوالے سے سید سلطان شاہ نیوزی لینڈ کے حکام سے بات چیت کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ نیوزی لینڈ کی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ سال اکتوبر یا نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس سلسلہ میں دونوں ممالک کے مابین تفصیلات بہت جلد طے پا جائیں گی۔ اس سے قبل نیپال کی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال فروری 2019ء میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہے اور یہ سیریز دونوں ممالک کے درمیان پہلی انٹرنیشنل سیریز تھی جو کہ نیپال نے جیتی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین بلائنڈ ٹیموں کے مابین یہ دوسری بین الاقوامی سیریز ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 11:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :