بابر اعظم نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو کسی پاکستانی بلے باز کے پاس نہیں
سال میں زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز بنانے والے قومی بیٹسمین بن گئے
ذیشان مہتاب جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:35
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ایک سال کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنے کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ 25سالہ بابراعظم نے گزشتہ روزنیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز سکور کرنے کا پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،وہ رواں سال اب تک1387رنز سکو رکرچکے ہیں ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے کزن عمر اکمل کے پاس تھا جنہوں نے2016ءمیں 1386رنز سکور کیے تھے ۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں مرد میدان اویس ضیاءکی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرا کر بلوچستان نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔
اقبال سٹیڈیم پر کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں بلوچستان نے بیٹنگ کیلئے طلب کئے جانے پر مرد میدان اویس ضیاءکے چار چوکوں اور دو چھکوں سمیت 56 اور بسم اللہ خان کے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 164رنز بنائے ،فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 59 رنز کے آغاز کے باوجود آٹھ وکٹوں پر 137رنز بنا سکی جب احمد شہزاد 52 اور کپتان بابر اعظم کے 30 رنز کے بعد صرف سعد نسیم ہی ناقابل شکست 18رنز بنا سکے۔عماد بٹ نے تین جبکہ عمر گل اور یاسر شاہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/10/2019 - 12:35:39
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا