ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر کو ہرا دیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:28

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر کو 49 رنز سے ہرا دیا، سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، کپتان ایلیزے پیری نے 81 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

سڈنی تھنڈر کی ٹیم 193 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا سکی۔ ایلیکس بلیکویل نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، سیرا ایلی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایلیزے پیری کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 23:28:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :