پا کستان نے بنگلہ دیش کیخلاف تین روزہ سیریز کیلئے انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا

عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی اور محمد وقاص نائب کپتانی کریں گے

پیر 21 اکتوبر 2019 23:18

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پا کستان نے بنگلہ دیش کیخلاف تین روزہ سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، 16 رکنی اسکواڈ میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمو، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل ، فرہاد خان، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر شامل ہیں۔

ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد شہزاد، علی حسن، زین انور، رضوان محمود ،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل، اسماعیل خان،منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن کو قومی ایک روزہ انڈر 16 ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔سیریز کے دوران اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیوتھراپسٹ) اور عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) بھی ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں۔

اس مو قع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں اوریہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقاد کی ضامن ہوگی۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 23:18:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :