ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، (آج) مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے

منگل 22 اکتوبر 2019 15:20

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) بدھ کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، بدھ کو پہلے میچ میں برمودا اور نمیبیا کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہونگی، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں نائیجیریا اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں کینیا اور سنگاپور آمنے سامنے ہونگی، چوتھا میچ کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ابوظہبی میں پنجہ آزما ہونگی، جبکہ پانچواں میچ گروپ بی کی ٹیموں ہانگ کانگ اور جرسی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/10/2019 - 15:20:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :