فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے آخری اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ناردرن نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

خری اوور میں خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے،عثمان شنواری نے 5وکٹیں حاصل کیں ْ افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں چلی گئی ،ناردن نے خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے شکست دے دی، رپورٹ

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:00

فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے آخری اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ناردرن نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے آخری اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ناردرن نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،آخری اوور میں خیبرپختونخوا کے 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹے،عثمان شنواری نے 5وکٹیں حاصل کیں ، افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں چلی گئی ،ناردن نے خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے آخری اوورنے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ، آخری 6 گیندوں پر خیبرپختونخوا کی ٹیم محض 4 رنز بناسکی جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کے 5 شکار اور افتخار احمد کی نصف سنچری بھی خیبرپختونخوا کوکامیابی نہ دلاسکی۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلیفیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو اوپنر عمر امین کے علاوہ ناردرن کا کوئی بلے باز عثمان خان شنواری کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔ عمر امین کی43 رنز کی بدولت ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عمران خان جونیئرنے 2 جبکہ جنید خان اور مصدق احمد نے 1،1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔149 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے اننگز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا اور محض 24 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد افتخار احمداور فخرزمان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 65 رنز جوڑے۔

افتخار احمد نی53 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ اوپنر فخر زمان نے 39 رنز بنائے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز خوشدل شاہ نے اختتامی اوورز میں 17 گیندوں پر 22 رنز بناکر خیبرپختونخوا کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تیزرفتار گیندوں کے سامنے خیبرپختونخوا کے کھلاڑی مکمل دباؤکا شکار نظر آئے اوروقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔

آخری اوور میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد، مصدق احمد، زوہیب خان اورمحسن خان شامل ہیں۔ مقررہ 20 اوورز میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بناسکی۔ ناردرن کی جانب سے حارث رؤف نے 26 رنز کیعوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 22:00:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :