قومی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں، ولٹکو آندونووسکی

جمعرات 31 اکتوبر 2019 17:07

قومی فٹ بال ٹیم کی کوچنگ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں، ولٹکو آندونووسکی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) امریکن ویمنز فٹ بال ٹیم کی نومنتخب کوچ آندونووسکی نے کہا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گی۔ ولٹکو آندونووسکی نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور رواں ماہ کی 7 تاریخ کو سویڈن کے خلاف میچ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ولٹکو آندونووسکی کو امریکہ ویمنز فٹ بال ٹیم کی نئی ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ 43 سالہ ولٹکو آندونووسکی گزشتہ دو سیزن سے رائن ایف سی کی نیشنل ویمنز سوکر لیگ میں قیادت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ امریکی سوکر کے صدر کارلوس کورڈیریو نے ولٹکو آندونووسکی کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ کار اور باصلاحیت کوچ ہیں۔
وقت اشاعت : 31/10/2019 - 17:07:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :