بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:57

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا
ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کل اتوار کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2019 - 11:57:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :