ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ (آج) کھیلا جائے گا

بدھ 13 نومبر 2019 09:30

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) جمعرات کو پروویڈنس میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی خواتین ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نے میزبان خواتین ٹیم کو پہلے میچ میں 84 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی خواتین ٹیم نے اس سے قبل تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 09:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :