گورنمنٹ مڈل سکول سیریاں دھرم پانی کی کرکٹ ٹیم ضلعی چیمپئن بن گئی

بدھ 13 نومبر 2019 11:16

گورنمنٹ مڈل سکول سیریاں دھرم پانی کی کرکٹ ٹیم ضلعی چیمپئن بن گئی
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) گورنمنٹ مڈل سکول سیریاں دھرم پانی کی کرکٹ ٹیم ضلعی چیمپئن بن گئی، کرکٹ ٹیم نے مڈل سکول بسو میرا کو شکست دیکر ضلعی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، ہیڈ ماسٹر ٹیم انچارج کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ مڈل سکول سیریاں دھرم پانی نے زون بجیدہ مقابلوں میں شاندار فتح کے بعد ضلعی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا تھا، ضلعی مقابلوں میں گورنمنٹ مڈل سکول بسو میرا کے ساتھ کرکٹ میچ میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد ضلعی چیمپئن شپ کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔

ضلعی چیمپئن بننے والی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کو ہیڈ ماسٹر قاضی عبدالمنیر، سید ابرار حسین شاہ اور ٹیم انچارج سجاد احمد پی ای ٹی کی انتھک کوششوں اور محنت کا نتیجہ قرار دیدیا۔ گورنمنٹ مڈل سکول سیریاں دھرم پانی کے جملہ سٹاف کو شاندار فتح پر خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 11:16:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :