پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 14 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے ، پاک آسٹریلیاسیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو برسبین میں شروع ہوگا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:28

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 14 رکنی آسٹریلیا ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ،کیمرون بین کرافٹ، جو برنز، پیٹ کمنس، جوش ہیزل ووڈ،ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوس جن،نیتن لائن،مچل نیسر، جیمس پیٹنسن، مچل اسٹارک اور میتھو ویڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 23:28:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :