صوبائی حکومت نے 10 سال کے وقفہ کے بعد قومی سطح پر گیمز کا انعقاد کیا، چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی سوشل ویلفیئر مومنہ باسط کا ایبٹ آباد میں خواتین رگبی کے فائنل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 15 نومبر 2019 12:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر مومنہ باسط نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 10 سال کے وقفہ کے بعد قومی سطح پر گیمز کا انعقاد کیا ہے، دہشت گردی کے متاثرہ صوبہ میں امن لوٹ آیا جس سے آج کھیل کے میدان دوبارہ آباد ہو چکے ہیں، صوبائی حکومت نے کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے مثبت ترجیحات رکھی ہیں، صوبائی وزیر عاطف خان کا ان کھیلوں کے انعقاد میں بہت اہم کردار ہے۔

وہ کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں نیشنل گیمز میں خواتین کے رگبی کے فائنل مقابلہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا طارق محمود و چیف آرگنائزر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل، حاجی سعید الله سینئر وائس پریذیڈنٹ رگبی ایسوسی ایشن کے پی کے، نور اسلم آفریدی انٹرنیشنل اتھلیٹ، سابق ناظم کیہال اربن یونس عباسی، محمد طاہر، سردار مظہر محمود انچارج سکائوٹس کے علاوہ سول و عسکری اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے کہا کہ خواتین کیلئے رگبی کا کھیل بڑا جانفشاں ہے، ایبٹ آباد میں اس کھیل سے لوگ کم واقفیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان واپڈا کی خواتین ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ونر، رنر اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کر کے میڈلز بھی دیئے۔ رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مومنہ باسط نے کنج فٹ بال گرائونڈ کی آپ گریڈیشن کیلئے سابق ناظم کیہال یونس عباسی اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود کے مطالبہ پر 15 لاکھ کا فنڈ دینے کا اعلان کیا ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
وقت اشاعت : 15/11/2019 - 12:58:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :