فارمولا ون کی برازیلین گراں پری ورسٹیپن نے جیت لی، لوئس ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے

منگل 19 نومبر 2019 00:06

سا پالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) فارمولا ون کی برازیلین گراں پری ورسٹیپن نے جیت لی، لوئس ہمیلٹن تیسرے نمبر پر رہے، گاڑی کی ٹکر اور فنی خرابی سے ریس سنسنی خیز ہو گئی۔

(جاری ہے)

سا پالو کے ایف ون ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیورز اِن ایکشن، جیت کے جوش نے تماشائیوں کو بھی پرجوش کر دیا، تیز رفتاری، آگے نکلنے کی لگن نے سب کو پرجوش کر دیا۔بے قابو کار کے ڈی ٹریک ہو جانے، بانڈری سے ٹکرانے اور پھر ٹائر کے خوفناک انداز میں پھٹ جانے سے ریس میں سنسنی آئی، ڈچ ڈرائیور میکس ورسٹیپن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹائٹل جیت لیا۔سباچین ویٹل اور چارلس لیکرک ایونٹ سے آٹ، چھ بار کے ورلڈ چیمپئن لیوئس ہمیلٹن بھی نہ جیت سکے۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 00:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :