ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
268رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم264رنز بنا سکی
ذیشان مہتاب بدھ 20 نومبر 2019 16:48
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2019ء) پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ایشین کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 90 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، حیدر علی 43 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے،اگلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز عمیر یوسف تھے جنہوں نے 66 رنز بنائے۔ پاکستانی مڈل آرڈر اوپنگ بیٹسمینوں کے آغاز کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔سیف بدر (47) اور عمران رفیق (28) کی برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستانی ٹیم قابل احترام مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔
بھارت کی جانب سے شوم ماوی، دوبے اور شوکین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ دیسائی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں بھارت کی جانب سے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا گیا تاہم 43 کے مجموعی سکور پر اریان جوئل آﺅٹ ہوگئے۔بھارت کے ٹاپ اور مڈل آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر 179 پر اس کے محض دو ہی کھلاڑی آﺅٹ تھے اور اسے صرف 88 رنز درکار تھے تاہم یہاں پاکستانی نوجوانوں میچ میں شاندار واپسی کی۔کھیل کے آخری حصے میں بھارت کی وکٹیں لگاتار گرتی رہیں اور آخری اوور میں اسے آٹھ رنز درکار تھے جب کہ اس کی تین وکٹیں باقی تھیںتاہم پاکستانی گیندباز ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے اور ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔گرین شرٹس کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے دو، دو جبکہ عمر خان اور عماد بٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 16:48:13
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب