24 ویں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 29 نومبر 2019 13:05

24 ویں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) 24 ویں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ 24 واں عربیئن گلف کپ فٹ بال ٹورنامنٹ قطر میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو دو میچز کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں کویت کا مقابلہ اومان سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بحرین اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ٹیم کو اس سے قبل اپنے پہلے گروپ میچ میں کویت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم گروپ اے جبکہ کویت کی ٹیم گروپ بی میں 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ کویت کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 05 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 08 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/11/2019 - 13:05:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :