بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا

پیر 2 دسمبر 2019 14:36

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 8 دسمبر کو تھیرو واننتھاپورہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/12/2019 - 14:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :