جو روٹ کی کیویز کے خلاف ڈبل سنچری

پیر 2 دسمبر 2019 20:33

جو روٹ کی کیویز کے خلاف ڈبل سنچری
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری ڈبل اور 17 ویں ٹیسٹ سنچری داغ دی، جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 226 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک خوبصورت چھکا اور 22 چوکے شامل تھے، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری ڈبل اور 17 ویں سنچری ہے، وہ اب تک 162 اننگز میں 48.54 کی اوسط سے 7282 رنز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2019 - 20:33:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :