سعودی عرب کی ٹیم 24 ویں گلف فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

منگل 3 دسمبر 2019 13:34

سعودی عرب کی ٹیم 24 ویں گلف فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) سعودی عرب کی ٹیم نے 24 ویں گلف فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ سیمی فائنل میں سعودی عرب کا مقابلہ میزبان قطر کی ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اومان کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

اس سے قبل سعودی عرب کی ٹیم نے دوسرے گروپ میچ میں بحرین کی ٹیم کو بآسانی 2-0 گول سے شکست دی تھی۔ سعودی عرب کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی گروپ میچ میں کویت کے ہاتھوں 3-1 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد مسلسل دو فتوحات کے بعد سعودی عرب کی ٹیم گروپ بی سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 13:34:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :