فواد عالم کو 10 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا

منگل 3 دسمبر 2019 19:30

فواد عالم کو 10 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3دسمبر 2019ء) فواد عالم کو 10 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بلے باز فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

فواد عالم کے علاوہ بھی کچھ دیگر کھلاڑیوں کو سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران موقع دیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیسٹ کیرئیر کا ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ ٹیسٹ سیریز کیلئے انہیں قومی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کی تنقید چیف سلیکٹر مصباح الحق پر اثر کرنے لگی ہے۔

(جاری ہے)

11 دسمبر سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ ہوم سیریز کے لئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دیگر سلیکٹرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو بری کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سمیع اسلم کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے یاسر شاہ پر بھی اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
                                                            
وقت اشاعت : 03/12/2019 - 19:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :