سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا

فواد عالم، سمیع اسلم اور راحت علی کو پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:04

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا۔ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فواد عالم، سمیع اسلم اور راحت علی کو پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ انڈر نائن ٹین ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کل جمعے کو ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ایونٹ آئندہ سال 17جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا۔7دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ مصباح الحق ٹیم کا اعلان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل پر موجود کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 19:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :