فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کونسی انگلش کاﺅنٹی ٹیم سے معاہدہ کر لیا ؟ جانئے

قومی ٹیم کے تجربہ کار پیسر محمد عباس نے انگلش کاﺅنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 دسمبر 2019 12:35

فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کونسی انگلش کاﺅنٹی ٹیم سے معاہدہ کر لیا ؟ جانئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلش کاﺅنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 29 سالہ پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر پچھلے 2 سال سے لیسٹرشائر کی نمائندگی کررہے تھے لیکن اس سال وہ ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ ناٹنگھم شائر کی ٹیم گزشتہ سیزن ایک میچ بھی نہ جیت سکی تھی اور ڈویژن ون سے اس کی تنزلی ہوئی تھی تاہم عباس کی ٹرینٹ برج آمد کے بعد ناٹنگھم شائر کو بہتر نتائج کی امید ہے۔

کاﺅنٹی کے ہیڈ کوچ پیٹر موریس کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہے کہ عباس انگلش کنڈیشن میں کس قدر مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور ان کے ماضی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ناٹنگھم شائر نے پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

لیسٹر شائر کی جانب سے 2 سیزن میں 19 میچ کھیل کر20.67کی اوسط سے 79 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عباس کا کہنا ہے کہ وہ ناٹنگھم شائر کو ایک بار پھر ڈویژن ون میں واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے،یاد رہے کہ اس سے قبل قومی آل راﺅنڈر عماد وسیم بھی رواں سال ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں نا ٹنگھم شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔

ناٹنگھم شائر اگلے سیزن کا آغاز 12 اپریل سے کرے گی اور محمد عباس ابتدائی 9 میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔یاد رہے کہ محمد عباس اب تک قومی ٹیم کی جانب سے 15ٹیسٹ میچز میں20.37کی اوسط سے66وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 12:35:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :