13 واں دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

منگل 10 دسمبر 2019 16:40

13 واں دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ پرسوں سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن پرسوں جمعرات سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔ امریکی ٹیم کے کپتان شہرہ آفاق گالفر ٹائیگرو ووڈ ہوں گے۔ 12 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 15 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 16:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :