بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا،

بھارتی بورڈ کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:29

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، بھارتی بورڈ کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرے، ٹاسک فورس نے اپنی تجاویزات حکومت کو دے دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ دو میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں آنے والے بھارتیوں میں سے متعدد میرے جاننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سے بات چل رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سات سلیکٹرز ہیں اور سب کے سب کرکٹرز رہ چکے ہیں، پی سی بی 8 سٹیڈیمز کو چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ ہو رہی ہے، جب تک اس ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگی دنیا میں اچھا کھیل نہیں پیش ہو سکتا، ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ 2021ء اور آسٹریلیا کا 2022ء میں دورہ شیڈول ہے۔

بھارتی بورڈ کو چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے جنوری میں اجلاس میں شرکت کروںگا، ہم آئی سی سی کی 5 کمیٹیوں میں ہیں، کبھی آئی سی سی میں اتنے لوگ شامل نہیں ہوئے جتنے اب ہیں، بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ٹیم یہاں آئی تھی، اس دورے کے بعد سے اب تک بنگلہ دیش خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بائولر آتا ہے تو اسے مانیٹر کیا جاتا ہے، ہمارے باؤلنگ لیب میں ہمارے بائولرز کی تربیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹاسک فورس بنائی تھی اس کی تجاویز میں نے حکومت کو دے دی تھیں۔ احسان مانی نے کرکٹ سٹیڈیم کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 12:29:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :