عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کےساتھ ایک پاﺅں پر 48 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا یا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 دسمبر 2019 13:17

عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
 پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2019ء) خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاﺅں پر 48 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ،اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش اپس لگائے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے عرفان محسود کے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے۔بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے کے بعد عرفان محسود کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ توڑنے کے لئے دن رات محنت کی، بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوش ہوں۔واضح رہے یہ عرفان محسود کا مجموعی طور پر 25 واں عالمی ریکارڈ ہے۔                                                                                    
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:17:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :