بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:27

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ساتویں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل جمعرات کو دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ چٹاگانگ چیلنجرز اور رنگپور رینجرز کے درمیان کھیلا جائے گا، چٹاگانگ چیلنجرز کی قیادت ریاد امرٹس کریں گے، رنگپور رینجرز کی ٹیم محمد نبی کے زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں ڈھاکہ پلاٹون اور سلہٹ تھنڈر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

مشرفی مرتضی کو ڈھاکہ پلاٹون کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ سلہٹ تھنڈر کی کپتانی مصدق حسین کرینگے۔ دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ لیگ میں 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جن کے درمیان 46 میچز کھیلے جائیں گے۔ کومیلا واریئرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ کا فائنل میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 13:27:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :