جسپریت بمراہ رنجی ٹرافی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیل سکیں گے

جمعرات 26 دسمبر 2019 16:47

جسپریت بمراہ رنجی ٹرافی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیل سکیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ رنجی ٹرافی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ اس بات کا اعلان بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بمراہ کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2020ء میں منعقد ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے مشورے پر انہیں سورت کے مقام پر کیرالہ کے خلاف شروع ہونے والے میچ میں گجرات الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
وقت اشاعت : 26/12/2019 - 16:47:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :