جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

جنوبی افریقہ کو 4 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ

جمعرات 2 جنوری 2020 16:32

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل 3 سے 7 جنوری 2020 ء کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈیول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کیمطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹائون، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو 4 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے انگلینڈ کو 107 رنز سے شکست دی ۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 16:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :