سالانہ انڈر 19 پولو کپ کے میچ میں لاہور پولو کلب نے لاہور گیریژن پولو کلب کو 6-2 سے ہرا دیا

جمعرات 2 جنوری 2020 18:09

سالانہ انڈر 19 پولو کپ کے میچ میں لاہور پولو کلب نے لاہور گیریژن پولو کلب کو 6-2 سے ہرا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) لاہورگیریژن پولوکلب کے زیراہتمام سالانہ انڈر 19 پولو کپ کے اہم میچ میں لاہور پولو کلب نے لاہور گیریژن پولو کلب کو 6-2 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فوٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور گیریژن پولو کلب اور لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری لاہور گیریژن میجر (ر) حسیب منہاس، سیکرٹری لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میجر (ر) بابر محبوب ،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد وجود تھی۔

(جاری ہے)

لاہور کے دونوں کلبوں کے درمیان میچ دلچسپ رہا جو لاہور پولو کلب نے 6-2 سے جیتا۔ لاہور پولو کلب کی طرف سے محب شہزاد نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین خوبصورت گول سکور کیے۔مصطفی عزیز، نذر دین خان اور آغا آدم علی خان نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ لاہور گیریژن پولو کلب کی طرف سے بہاول محسن مان اور عیسیٰ لغاری نے ایک ایک گول سکور کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پہلا انڈر 19 پولو کپ لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام کھیلا جا رہا ہے جس میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ کو لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 18:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :