پشاور میں کرکٹ کا میگاایونٹ پشاور پریمیئر لیگ کا آغاز

جمعرات 2 جنوری 2020 22:04

پشاور میں کرکٹ کا میگاایونٹ پشاور پریمیئر لیگ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2020ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرکٹ کا میگاایونٹ پشاور پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا،حیات آباد سپورٹس کملیکس کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے اس لیگ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹرمحمد رضوان سمیت ممتاز سماجی شخصیت غلام رسول،خلیل خان اور لیگ کے چیف ایگزیکٹیونواب خان نے افتتاح کیا۔

پہلے میچ میں جماعت اسلامی یوتھ کی ٹیم نے پشاور بادشاہ کو 65رنز سے شکست دیدی ۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے گرائونڈ پر منعقدہ پشاور پریمیئر لیگ کے سلسلے میں پہلے میچ میں جماعت اسلامی یوتھ اور پشاور بادشاہ کرکٹ ٹیموں کے مابین مچی کھیلاگیا،جماعت اسلامی یوتھ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقرررہ اوورزمیں 146رنز بنائے ،جس میں فرید نے 37رنز سکور کئے،جبکہ نیاز محمد 37اور عثمان 33رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

پشاور بادشاہ کلب کی جانب سے ابوبکر نے دوجبکہ طیب،شفیع اور خیر اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،اسکے جواب میں پشاور بادشاہ کی پوری ٹیم 81رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔جماعت اسلامی یوتھ کی طرف سے عثمان ،نیازاور بدرالدین نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس موق پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے پشاور پریمیئر لیگ کو خیبر پختونخوامیں کرکٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ اس لیگ میں 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے مزیدٹورنامنٹس کا انعقاد ازحد ضروری ہے۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 22:04:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :