جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن مکمل

جمعہ 3 جنوری 2020 20:22

جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2020ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری نیا سال خیبر پختونخواجونیئر سکواش چیمپئن شپ کی کوارٹرز فائنل لائن مکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر 17کوارٹرز فائنل میں نمرہ عقیل نے حنا کو گیارہ پانچ، گیارہ دو، گیارہ چار، زوہریٰ نے قرة العین کو گیارہ دو، گیارہ تین، گیارہ تین، کلثوم نے نداء خان کو گیارہ پانچ، گیارہ سات، گیارہ چھ، حرا عقیل نے حیاء خان کو گیارہ تین، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، انڈر 15میں مائرہ حسین نے شنیلہ کو گیارہ چار، گیارہ تین، گیارہ پانچ، مہوش نے حفصہ کو گیارہ چار، گیارہ سات، گیارہ آٹھ، مناحل نے ماہ نور کو گیارہ دو، گیارہ چار، گیارہ تین، ثناس بہادر نے کشمالہ کو گیارہ تین، گیارہ پانچ، گیارہ سات، بوائز انڈر 17 کوارٹرز فائنل میں حماد خان نے محمد شعیب کو سات گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، گیارہ پانچ، حمزہ زاہد نے آفاق خان کو گیارہ پانچ، بارہ دس، گیارہ نو، نعمان خان نے شیراز اکبر کو گیارہ چھ، گیارہ چھ، گیارہ دو، مطہر علی نے فہد شریف کو گیارہ نو، گیارہ نو، گیارہ آٹھ، انڈر 15 میں محمد حنیف نے شایان علی کو گیارہ چھ، گیارہ چھ، گیارہ چار، محمد اذان خلیل نے طلحہ خان کو گیارہ آٹھ، گیارہ دو، گیارہ چار، حسن زاہد نے محمد فہد کو گیارہ نو، بارہ دس، تیرہ گیارہ جبکہ یاسین خٹک نے عرش خان کو تیرہ گیارہ، گیارہ چار اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 03/01/2020 - 20:22:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :