ڈیوڈ وارنر کی کیویز کے خلاف ناقابل شکست سنچری

پیر 6 جنوری 2020 13:46

ڈیوڈ وارنر کی کیویز کے خلاف ناقابل شکست سنچری
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 24 ویں ٹیسٹ سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنر نے پیر کو سڈنی میں جاری تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں خوبصورت 9 چوکے شامل تھے، یہ ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کی 24 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے نہ صرف ناقابل شکست سنچری سکور بلکہ مارنس لبوشین کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ پر 110 رنز کی ناقابل شکست شراکت دار قائم کر کے اپنی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط بنادی۔
وقت اشاعت : 06/01/2020 - 13:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :