پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری خیبرپختونخوا اوپن سکواش چیمپئن شپ اختتام پذ یر

پیر 6 جنوری 2020 21:18

پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری خیبرپختونخوا اوپن سکواش چیمپئن شپ اختتام پذ یر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2020ء) پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری خیبرپختونخوا اوپن سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی‘گزشتہ روز مقابلوں کے فائنل کے موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمرزمان‘سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان‘پاکستان ائرفورس سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان‘چیف آرگنائر و چیف ریفری منور زمان‘کوچ محبوب خان سمیت دیگر معاون کوچز اور شخصیات موجود تھیں‘بوائز انڈر15 کے فائنل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے محمد حنیف نے پاکستان ائرفورس کے یاسین خٹک کے خلاف سخت مقابلے کے بعد گیارہ سات‘گیارہ آٹھ ‘دس بارہ اور سترہ پندرہ سے کامیابی حاصل کی ‘بوائز انڈر17 کے فائنل میں پاکستان ائرفورس کے حماد خان نے خیبرپختونخوا کے نعمان خان کے خلاف گیارہ سات ‘گیارہ چھ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی ‘گرلز انڈر15 کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی ثناء بہادر نے خیبرپختونخوا ہی کی مائرہ حسین کے خلاف بارہ دس ‘گیارہ آٹھ اور تیرہ گیارہ سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ گرلز انڈر17 کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی نمرہ عقیل نے حراء عقیل کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ آٹھ اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی‘قبل ازیںانڈر17 گرلز کے سیمی فائنل میں نمرہ عقیل نے زہرا کے خلاف گیارہ چھ ‘گیارہ چار اور گیارہ آٹھ ‘حراء عقیل نے کلثوم کے خلاف گیارہ سات‘گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ ‘انڈر15 کے گرلز سیمی فائنل میں ثناء بہادر نے مناحل کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ سات اور گیارہ آٹھ جبکہ مائرہ حسین نے مہوش کے خلاف گیارہ تین ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ‘بوائز انڈر15 سیمی فائنل میں ایم حنیف نے ایم اذان خلیل کے خلاف گیارہ آٹھ ‘بارہ دس اور گیارہ چار‘ یاسین خٹک نے حسن زاہد کے خلاف گیارہ دو ‘گیارہ چار اور گیارہ صفر سے کامیابی اپنے نام کی بوائز انڈر17 کے سیمی فائنل میں حماد خان نے ایم زاہد کے خلاف گیارہ پانچ ‘تیرہ گیارہ اور گیارہ چار جبکہ نعمان خان نے مطاہر علی کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ نو ‘ایک گیارہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا‘فائنل مقابلوں کے بعد مہمانان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اورقمرزمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔

وقت اشاعت : 06/01/2020 - 21:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :