ایوین لیوس کی شاندار بلے بازی، ایک رن کے فرق سے کیریئر کی تیسری سنچری سے محروم

بدھ 8 جنوری 2020 13:39

ایوین لیوس کی شاندار بلے بازی، ایک رن کے فرق سے کیریئر کی تیسری سنچری سے محروم
برج ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایوین لیوس آئرلینڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

وہ صرف ایک رن کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری مکمل نہ کر سکے۔ برج ٹائون میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ایوین لیوس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آئرش بائولرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔ وہ صرف ایک رن کے فرق سے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 13:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :