قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ‘ پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 9 جنوری 2020 21:00

قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ‘ پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے شکست دے دی
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2020ء) قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی ڈائنامائٹس کو 25 رنز سے شکست دے دی‘ آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے پر عالیہ ریاض کو وویمن آف دی میچ قرار دیا گیا‘نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے‘ اوپنر جویریہ خان نے 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی‘ انہوں نے عائشہ نسیم کے ہمراہ 70 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی، جس کے بعد آل راؤنڈر عالیہ ریاض کے 27 رنز کی بدولت پی سی بی بلاسٹرز کی میچ میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی‘ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے نشرہ سندھو اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی‘جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مطلوبہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 119 رنز ہی بناسکی‘ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے اوپنرناہید ہ خان اور ارم جاوید 35،35 رنز بناکرنمایاں رہیں‘ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے عالیہ ریاض اور انعم امین نے 2،2 جبکہ نتالیہ پرویز، رامین شمیم اور ماہم طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 09/01/2020 - 21:00:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :