پاکستانی لائرز کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے مقرر ہ اوورز میں192رنز بنائے،بھارتی ٹیم محض169رنز بنا سکی

جمعرات 9 جنوری 2020 22:05

پاکستانی لائرز کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ جیت لیا
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) پاکستان لائرز کرکٹ ٹیم بی نے بدھ کے روز نیوزی لینڈ میں جاری ساتویں وکلائ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کی لائرزکرکٹ ٹیم بی کو 24 رنز سے شکست دے کر پلیٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لائرز کرکٹ ٹیم بی نے اپنے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔

پاکستانی بلے باز عاطف بیگ نے 49 گیندوں پر 48 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کیا جبکہ دوسرے تمام بلے بازوں نے ڈبل ہندسے کے سکور کی مدد سے پاکستان کو ایک بڑا سکور کھڑا کرنے میں مدد دی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بائولرز محمد نجیب جمالی اور محمد علی لکھنی نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں لے کر بھارتی لائرز کی ٹیم کو 169 رنز پرڈھیر کردیا۔

(جاری ہے)

حسن میرزا اورکپتان سلیمان ہوڈا نے کفایتی بائولنگ کرتے ہوئے بالترتیب دو اور ایک وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف ٹیم پر پہلے اوورز میں دبا? بڑھایا۔

محمد نجیب جمالی کو فائنل میں اپنے شاندار بائولنگ سپیل کے نتیجے میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پلیٹ چیمپئن شپ پاکستان وکلا کی کرکٹ ٹیم بی کو ان کی ساتویں وکلائ کی کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب مہم کے اختتام کے بعد دی گئی۔
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 22:05:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :