5ویں جوبلی انشورنس انڈر 18نیشنل جونیئر چیمپیئن شپ ، سیمی فائنل مقابلے آج اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

اتوار 12 جنوری 2020 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) 5ویں جوبلی انشورنس انڈر 18نیشنل جونیئر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے آج پیر کو اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں پنجاب کے محمد عمر خان نے بلوچستان کے رضوان درانی کو 4-2، پنجاب کے زبیر طاہر نے خیبرپختونخوا کے محمد ابرار کو 4-2، خیبرپختونخوا کے ملک مذمل خان نے سندھ کے عبدالہادی کو 4-3اور سندھ کے شہریار خان نے پنجاب کے فردین کو 4-2سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے پیر کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/01/2020 - 20:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :