سندھ اسپورٹس بوترڈ ایک پہیہ سائیکل ریس یمپئن شپ‘ حاجی انور نے پہلی پوزیشن حاصل کی

محمد اکرم بلوچ دوسری پوزیشن پر رہے‘ مہمان خصوصی خاور الدین آفریدی نے انعامات تقسیم کئے

پیر 13 جنوری 2020 21:31

سندھ اسپورٹس بوترڈ ایک پہیہ سائیکل ریس یمپئن شپ‘ حاجی انور نے پہلی پوزیشن حاصل کی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ہل پارک اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ایک پہیہ سائیکل ریس کا انعقاد5جنوری بروز اتوار لکی اسٹار ہوٹل گرائونڈ شیر شاہ میں کیا گیا جس میں ریس سے زائد سائکلسٹ نے شرکت کی۔ ریس کے موقع پر موجود شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا فائنل مقابلوں میں معرو ون وہیل سائیکلسٹ حاجی انور نے پہلی پوزیشن‘ محمد اکرم بلوچ نے دوسری جبکہ صفر الخیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی‘ فائنل کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل باکسنگ کوچ اور پاکستان باکسنگ کلب کے خاور الدین آفریدی تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف کوچ ملک بلوچ ملنگ کی ون وہیل سائیکل میں بڑی خدمات ہیں اور اس کھیل کی ترقی میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جبکہ سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے اس کھیل کو بھرپور سپورٹ دے کر کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی محکمہ کھیل چیف کوچ ملک بلوچ ملنگ سے مکمل تعاون کرتا رہے گا تاکہ ون وہیل سائیکلسٹ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مہمان خصوصی خاور الدین آفریدی نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے پہلی پوزیشن کے لئے حاجی انور نی25ہزار دوسری پوزیشن کے لئے محمد اکرم نی20ہزار جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے صفر الخیر نی15ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 21:31:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :