آسٹریلیا کی بھارت میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک، عبرت ناک شکست دے دی

ممبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے 256 رنز کا ہدف بنا کوئی وکٹ کھوئے ہی حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 جنوری 2020 20:14

آسٹریلیا کی بھارت میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک، عبرت ناک شکست دے دی
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2020ء) آسٹریلیا کی بھارت میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک، عبرت ناک شکست دے دی، ممبئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے 256 رنز کا ہدف بنا کوئی وکٹ کھوئے ہی حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو اس کے اپنے ہوم گراونڈ پر عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ممبئی میں ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جو کینگروز نے باآسانی جیت لیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی گئی اور پوری بھارتی ٹیم 255 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بنا کسی دباو میں آئے بھارتی گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا۔ آسٹریلیا نے 256 رنز کا ہدف بنا کسی وکٹ کھوئی 38 اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے بعد وہ دوسری ٹیم ہے جس نے بھارت کو بھارت میں 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ دونوں نے سینچریاں اسکور کیں اور ناقابل شکست رہے۔
وقت اشاعت : 14/01/2020 - 20:14:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :