آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 4 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا، پال سٹیرلنگ کو 95 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعرات 16 جنوری 2020 11:57

سینٹ جارج (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) پال سٹیرلنگ کی دھواں دار اننگز کی بدولت آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 4 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔ پال سٹیرلنگ نے 47 گیندیں کھیل کر 8چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں پر 208 رنز بنائے، پال سٹیرلنگ 95 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 204 رنز بناسکی۔ پال سٹیرلنگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سینٹ جارج کے مقام پر کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم کے کپتان اینڈی بلبیرنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پہلے کھیلتے ہوئے آئرش ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں پر 208 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کو میچ میں کامیابی کے لئے 209 رنز کا ہدف دیا۔

اوپننگ بلے باز پال سٹیرلنگ نے 47 گیندیں کھیل کر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے، کیون اوبرائن 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ شیلڈن کوٹرل، خاری پیری اور براوو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 109 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بناسکی۔ ایون لیوس 53 کے ساتھ نمایاں رہے۔ آئرش بائولر جوش لٹل نے تین اور کریگ ینگ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پال سٹیرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 16/01/2020 - 11:57:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :