آکلینڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز، فلپ اوس والڈ اور مارکس ڈینیئل فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 17 جنوری 2020 23:10

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) آسٹریا کے فلپ اوس والڈ اور انکے آسٹریلین جوڑی دار مارکس ڈینیئل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور انکے کروشین جوڑی دار فرینکو سکیوگو کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں آسٹریا کے فلپ اوس والڈ اور انکے آسٹریلین جوڑی دار مارکس ڈینیئل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹینس سٹار آسٹن کریجک اور انکے کروشین جوڑی دار فرینکو سکیوگو کو ٹائی بریک پر 6-2 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 17/01/2020 - 23:10:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :