پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریزکے سکیورٹی انتظامات بارے اہم اجلاس

ٹی ٹوینٹی سیریزکے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گی: ایس ایس پی آپریشنزلاہور

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سمیت شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سابقہ پاک سری لنکا میچز کے ایس او پیز کے مطابق پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچزمیں پہلے سے بہتر سکیورٹی انتظامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سکیورٹی لاہور بلال ظفر، ایس پی سی آئی اے، ایس پی اے وی ایل ایس، ایس پی سکیورٹی ون سمیت متعلقہ ایس پیز اور دیگرپولیس افسران نے اجلاس میںشرکت کی ۔محمد نوید نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ کے تحفظ اور پارکنگ انتظامات بارے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیاگیاہے۔ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جارہے ہیںاورشہر کے مختلف اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ کی جائیگی۔ میچز کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/01/2020 - 23:58:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :