ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2021ء کا فائنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا

جمعرات 23 جنوری 2020 12:47

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2021ء کا فائنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2021ء کے فائنل کی میزبانی کے لئے نیوزی لینڈ کے مشہور بڑے شہر کرائسٹ چرچ کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ خواتین کی کرکٹ ٹیموں کا فائنل میچ ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ کرائسٹ چرچ ان 6 شہروں میں سے ایک ہے جو 6 فروری تا 7 مارچ ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جبکہ سیمی فائنلز ہیملٹن اور تورانگا میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویلنگٹن، ہیملٹن، تورانگا ، ڈونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں ہونے والے میچوں کی افتتاحی تقریب آکلینڈ ایڈن پارک میں ہو گی۔ 2021ء کا 50 اوورز کا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 8 ٹیموں کا ایونٹ ہوگا جس میں 31 میچ کھیلے جائیں گے جن میں میزبان نیوزی لینڈ اور آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2017-20ء کی چار ٹاپ ٹیمیں براہ راست اس میں شریک ہوں گی۔ واضح رہے کہ 1982ء میں خواتین کا پہلا ورلڈ کپ بھی کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 12:47:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :